پیر 6 جولائی 2026 - 18:13
کربلا کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں!

حوزہ/جب بھی محرم آتا ہے تو کربلا کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ حق اور باطل کے درمیان ہمیشہ کے لیے ایک واضح لکیر ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے اہلِ بیتؑ کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ دینِ خدا کی حفاظت کے لیے ہر قربانی چھوٹی ہے، مگر ظلم اور باطل کے سامنے سر جھکانا ناممکن ہے۔

یادداشت: کنیز رقیہ مطہری، جامعہ المصطفیٰ کراچی

حوزہ نیوز ایجنسی|
جب بھی محرم آتا ہے تو کربلا کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ حق اور باطل کے درمیان ہمیشہ کے لیے ایک واضح لکیر ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے اہلِ بیتؑ کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ دینِ خدا کی حفاظت کے لیے ہر قربانی چھوٹی ہے، مگر ظلم اور باطل کے سامنے سر جھکانا ناممکن ہے۔

آج اگر ہم اپنے اردگرد کے حالات پر نظر ڈالیں تو دنیا کے مختلف حصوں میں مظلوموں پر ظلم ہو رہا ہے، جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں کربلا ہمیں خاموش رہنے کا نہیں بلکہ حق کا ساتھ دینے، بصیرت اختیار کرنے اور اپنے کردار کو مضبوط بنانے کا درس دیتی ہے۔

رہبرِ شہید سید علی خامنہ ای (اعلی اللہ مقامہ) نے بھی بارہا نوجوانوں کو پیغام دیا کہ دشمن کی سازشوں کو پہچانو، میڈیا کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہو، امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کرو اور مظلوموں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرو۔
یہ وہی راستہ ہے جو امام حسینؑ نے ہمیں دکھایا تھا؛ حق پر ثابت قدم رہنے کا راستہ، چاہے مشکلات کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں۔

ہم طلابِ دینا سب سے اہم فریضہ فی الوقت یہی ہے کہ کربلا کو صرف آنسوؤں اور مجالس تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اس کے پیغام کو اپنی زندگی میں نافذ کریں۔ سچ بولیں، ظلم کی مخالفت کریں، علم حاصل کریں، اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں اور دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات دوسروں تک پہنچائیں۔

آئیں عہد کریں کہ ہم امام حسینؑ کے مشن کو سمجھ کر اپنی زندگی کو حق، عدل اور تقویٰ کے راستے پر گزاریں گے، تاکہ قیامت کے دن ہم بھی اُن کے سچے پیروکاروں میں شمار ہوں۔

صلی اللہ علیك یا اباعبدالله یا لیتنی کنت معکم فافوز فوزا عظیما

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha